پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نمازِجنازہ چکلالہ میں ادا کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نمازجنازہ چکلالہ میں ادا کردی گئی، شہداء کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواح میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے بارہ اہلکاروں کی نمازِ جنازہ چکلالہ میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہداء کے لواحقین نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی ، جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔

جمعرات کوراولپنڈی سے گلگت جانے والا آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا، حادثےمیں میڈیکل کور کے پانچ میجرز سمیت بارہ جوان شہید ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں