پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

پاک فوج کا لانس نائیک محفوظ شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : 1971 میں جرات و بہادری کی داستان رقم کرنے والے لانس نائیک محفوظ شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر پاک فوج کے سپوت لانس نائیک محفوظ کو شاندار طریقے خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لانس نائیک محفوظ50 سال قبل آج کےدن شہادت کے رتبےپر فائز ہوئے تھے وہ واہگہ بارڈرپرتعینات تھے جب دشمنوں نے حملہ کیا تو لانس نائیک محفوظ شہید نےدشمن کی خندقوں پر دلیری سےحملہ کیا اور مقابلہ کرتے ہوئےدشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ لانس نائیک محفوظ شہید کے بہادرانہ اقدامات ملکی محافظوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

پاک بھارت معرکہ کے ہیرو شہید لانس نائیک محمد محفوظ نے 25 جون 1944 کو راولپنڈی کے پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے اور سنہ 1962 میں پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔

لانس نائیک محفوظ نے پاک بھارت جنگ کے دوران جرات و بہادری کی نئی داستانیں رقم کیں ، لانس نائیک محفوظ کے علاقے کو اب محفوظ آباد کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں