جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاک فوج کا تانڈہ ڈیم میں ڈوبے والے طلبا کی تلاش کیلیے جاری آپریشن مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں ڈوبے والے طلبا کی تلاش کے لیے جاری آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے احکامات کی روشنی میں تانڈہ ڈیم میں ڈوبے والے طلبا کی تلاش کا عمل مکمل کر لیا گیا، فوج کے ایس ایس جی اور کور آف انجینئرز کے جوانوں نے آخری لاپتا طالب علم کی لاش بھی نکال لی۔

فوج کے غوطہ خوروں نے آخری لاپتا لاش ملنے تک تقریباً 48 گھنٹے تک آپریشن جاری رکھا۔ کشتی الٹنے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبا اور دیگر افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ایس ایس جی کی آرمی ڈائیونگ ٹیموں، آرمی انجینئرز اور ریسکیو 1122 نے تاندہ ڈیم سے 5 طلبا کو زندہ بھی نکال لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں