بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

”ریسکیو کرنے پر آرمی چیف اور پاک فوج کا شکریہ“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت کی چوٹی سے ریسکیو کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر نے گلگت بلتستان کے علاقے نانگا پربت پر پھنسے دونوں کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر کے بیس کیمپ پہنچا دیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 20 سالہ شہروز کاشف نے کہا کہ جیسے سب کو پتا ہے کہ میں نانگا پربت سر کرنے کی مہم پر تھا، نانگا پربت سی ون سے بیس کیمپ تک پہنچا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور پاک فوج کا شکر گزار ہوں کہ فوری ریسکیو کی ہدایت کی، کل شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوا، سی ون سے پک کر کے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے بیس کیمپ پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز گلگت کے قریب جگلوٹ پر لینڈ ہوا اور دونوں کوہ پیماؤں کو حفاظت کے ساتھ نانگا پربت سے ریسکیو کیا گیا۔

خیال رہے کہ 20 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف اور ان کے گائیڈ فضل احمد نے پانچ جولائی کو نانگا پربت چوٹی سر کی تھی اور واپسی کے سفر پر کوہ پیماؤں سے اہل خانہ کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

پاک فوج کی جانب سے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تو دن بھر جاری رہا۔

رواں سال مئی میں شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ”کنچن چنگا“ سر کرلی تھی۔ وہ کم عمر کوہ پیما ہیں اور کئی اعزازت اپنے نام کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں