جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

گوادر میں پرتشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی شہید، افسر سمیت 16 اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: گوادر میں پرتشدد ہجوم نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی شبیر بلوچ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نام نہاد بلوچ راجی مچی کی آڑ میں پرتشدد ہجوم نے گوادر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی شبیر بلوچ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہرین کے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں افسر سمیت 16 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارچ کرنے والوں نے سوشل میڈیا پر ہمدردی کے لیے جعلی تصاویر، ویڈیوز کا استعمال کیا اور انہی ویڈیوز کے ذریعے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پرتشدد ہجوم کی جانب سے اشتعال انگیزی کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پرتشدد ہجوم کی جانب سے ایسی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے، اشتعال انگیزی کرنے والے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور پرامن رہیں، شہریوں سے گزارش ہے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں