ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاک آسٹریلیا پنڈی ٹیسٹ، ٹریفک پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ ہفتے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے موقع پر شہر کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کے مطابق یہ پلان 27 فروری سے دونوں ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ اور 4 سے 8 مارچ تک ہونیوالے ٹیسٹ میچ کے دوران لاگو ہوگا۔

کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے350اہلکارسپیشل ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

- Advertisement -

سی ٹی او کے مطابق ٹریفک پلان کے تحت دوران میچ اسٹیڈیم روڈ 9th ڈبل روڈ تک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند رہے گی، جس کے باعث اسلام آباد سے ڈبل روڈ آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے اور مری روڈ استعمال کر سکے گی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 9th ایوینیو سے ڈبل روڈ آنے والی ٹریفک براستہ آئی جے پی روڈ، پنڈورہ چورنگی ،کٹاریاں، کیرج فیکٹری ،پیرودھائی موڑ ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی۔

راولپنڈی سے براستہ ڈبل روڈ 9th ایونیو اسلام آباد جانے والی ٹریفک فیض آباد سے اسلام آباد میں داخل ہوسکے گی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا اور اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6th روڈ سے سیدپور روڈ کی طرف موڑا جائیگا جبکہ غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف موڑدیا جائے گا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق دوران میچز شہریوں کی سہولت کےلئے اہم شاہراہوں پرمتبادل راستوں کے متعلق آگاہی بینر زآویزاں کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں