لاہور: پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے خراب حالات کے باعث بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کر دیا۔
ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی لگائی جانے والی آگ بڑھتی جارہی ہے، بھارت میں کھیل اور کھلاڑیوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے سبب بلائنڈ ٹیم نے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ سترہ سے چوبیس جنوری دوہزار سولہ بھارتی شہر کوچی میں ہوگا، جس میں پاکستان ، بھارت ، نیپال ، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے شرکت کرنا تھی۔
پاکستان بلائنڈ کونسل کے چیرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھارت میں حالات سازگار نہیں، کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر رسک نہیں لے سکتے، اس لئے ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔