پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پاک چین دوستی مزید مضبوط اورگہری ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

یہ بات انہوں نے یوم عاشور چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چین کی خوشیوں میں پاکستانی عوام اور حکومت برابر کےشریک ہیں، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال بندھن میں بندھےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک کی دوستی اب آئرن برادرز کےاٹوٹ رشتے میں بدل چکی ہے، پاکستان کو چین سے بے مثال، مخلصانہ،آزمودہ تعلقات پر فخر ہے، چین اور پاکستان نے ہر چیلنج میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عظیم منصوبہ خطے میں ترقی، خوشحالی کا ذریعہ بنے گا، سی پیک کے باعث چین سےتعلقات نئے دور میں داخل ہوئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک چین دوستی سی پیک کی شکل میں آئندہ نسلوں کومنتقل ہورہی ہے، چین، پاکستان امن، ترقی اورخوشحالی کےلئے مل کرکام کر رہے ہیں، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے۔


مزید پڑھیں: کہاتھا ناں شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا، مریم اورنگزیب


علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی سچ پر ڈٹے رہنا ہی حسینیت ہے،حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کا درس ظلم وجبر اور تکبر کے سامنے جھکنے سے گردن کٹانا بہترہے اورکربلاگواہ ہے کہ سچائی اوراصول جبرکی بنیادپرنہیں مٹائے جاسکتے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں