بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

’باؤلرز کے لیے کنڈیشنز کافی مشکل تھیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: انگلینڈ کے فاسٹ بولر برایئڈن کارس نے ملتان ٹیسٹ میں بولرز کے لیے کنڈیشنز کو مشکل قرار دے دیا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ باؤلرز کے لیے کنڈیشنزکافی مشکل تھیں تاہم امید ہے گیم کے ساتھ بال ریورس ہو گی میں کافی اچھے سے اپنی گیم کو انجوائےکر رہا ہوں۔

برایئڈن کارس نے کہا کہ بدقسمتی سے اولی پوپ کا آغاز میں کیچ ہو گی ہر سیشن میں کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا تمام کھلاڑیوں نےشاندارکھیل پیش کیا۔

- Advertisement -

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 460 رنز درکار ہیں جبکہ انگلش بیٹر جو روٹ 32 اور زیک کرولی 64 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 556 رنز پر اپنی پہلی اننگز میں آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی سنچری تھی۔ انہوں نے ناقابل شکست 104 رنز کی اننگ کھیلی یہ پاکستان کی جانب سے اس اننگ میں تیسری سنچری ہے۔ پہلے روز کپتان شان مسعود (151) اور عبداللہ شفیق (102) نے بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔

دن کے اختتام پر انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر96رنز اسکور کرلیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں