تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

پاک انگلینڈ ٹیسٹ کل ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ آگیا

انگلش کھلاڑیوں کے وائرل انفیکشن کے شکار ہونے پر کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے متعلق غیریقینی کے بادل چھٹ گئے۔

دونوں بورڈز نے باہمی مشاورت کے بعد یکم دسمبر سے شروع ہونے والا تاریخی ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا طبی معائنہ کل صبح کیاجائےگا معائنہ کرنے کے بعد فیصلہ کیاجائےگا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کھیلا جائےگاکل یا نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر کے بتایا تھا کہ پی سی بی اور ای سی بی پہلے ٹیسٹ کے آغاز کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں کیونکہ انگلینڈ کے کچھ کھلاڑی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی تو ہو گئی لیکن انگلش اور پاکستانی کھلاڑی میدان میں آئے اور ٹریننگ سیشن کیا۔

Comments