جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، چالیس دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان : پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرکے چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، حملےمیں  متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک کی جانے والی کاررائیوں میں سینکڑوں دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا جاچکا ہے۔ جس نے اُن کی کمر توڑ دی ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل داغے۔امن کے دشمنوں پر شوال میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔

فضائی آپریشن دوپہر کے بعد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں چالیس دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں پر زمین اور فضا دونوں سے حملے کئے جا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی ہلاکتوں اور فرار ہونے سے علاقے میں امن بحال ہو رہا ہے۔

پاک فوج کا عزم ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں