اشتہار

ہنرمند افراد کیلئے جرمنی جانے کی راہیں ہموار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اور جرمنی کے مابین ہنرمند افرادی قوت سے متعلق تعاون کی جانب قدم بڑھانے کیلئے ایک بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

دونوں ممالک کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسیز کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر آج دستخط کردیے گئے۔

پاکستان کی جانب سے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی مینیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز اسٹیفن زوٹونگ نے مذکورہ معاہدے پر دستخط کیے۔

- Advertisement -

اس ضمن میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور جرمنی کی فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی اس ایل او آئی پر عمل درآمد کے لیے مستقبل کے رہنما خطوط وضع کرنے اور ان پر عمل درآمد کی مد میں تعاون کریں گے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ہنرمند افراد کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا چھٹا بڑا ملک ہونے کے ناطے اس حوالے سے بڑی صلاحیتوں کا حامل ہے جبکہ جرمنی کو مہمان نوازی، صحت، تعمیرات اور آئی ٹی وغیرہ کے شعبہ جات میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ ایل او آئی اہم اقدامات میں سے ایک ہے اور پاکستان اور جرمنی کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس طرز کے اہم اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں