تازہ ترین

پی ڈی ایم حکومت پی ٹی آئی دور کے آئی ایم ایف قرض پروگرام سے جان چھڑانے لگی

اسلام آباد : حکومت پاکستان موجودہ قرض پروگرام سے جان چھڑانے میں دلچسپی لینے لگی، آئی ایم ایف کا موجودہ قرض پروگرام تیس جون دو ہزار تیئس کو ختم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے جون کے بعد نیا قرض پروگرام نئی شرائط کے ساتھ لینے پر غور شروع کردیا ، آئی ایم ایف کا موجودہ قرض پروگرام 30 جون 2023 کو ختم ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی تاخیرکا شکار ہے، جس کے باعث حکومت نے فنڈنگ کے متبادل پر غور شروع کردیا ہے، جس کے بعد موجودہ قرض پروگرام ادھورا ختم ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان موجودہ قرض پروگرام سے جان چھڑانے میں دلچسپی لینے لگی ہے اور عمران خان کے دور حکومت کے قرض پروگرام سے چھٹکارے کیلئے متبادل ذرائع پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان دوست ملکوں سے مزید فنڈنگ کا انتظام کرنے پر غور کرنے لگی، سابقہ حکومت کے قرض پروگرام پر عمل درآمد کے لیے سخت شرائط مانی گئیں۔

فروری میں منی بجٹ سے 170 ارب روپے کےمزید ٹیکسز لگائے گئے، ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے مطابق لانے کی حکمت عملی سے ڈالر کا ریٹ بڑھا۔

اس کے علاوہ ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی اور گیس کے رعایتی نرخ ختم کیے گئے، بجلی اور گیس کے صارفین کے لیے ریٹ میں 32 سے 40 فیصد تک اضافہ کیا گیا تاہم موجودہ قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری سے تاخیر کا شکار ہے۔

Comments

- Advertisement -
شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News