ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلیے محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلیے اقدامات کرنا شروع کر دیے گئے اور اس حوالے سے وفاق اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی فعال ہوگئی۔

ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی وزارت داخلہ کے ماتحت تشکیل دی گئی جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی افغانیوں کی واپسی اور اسمگلنگ روک تھام کیلیے اقدامات جبکہ غیر قانونی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے رجحان کا سدباب کرے گی، صوبائی سطح پر ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لے گی اور تمام معاملات میں ناقص کی نشاندہی کر کے سفارشارت مرتب کرے گی۔

15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے، اس میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری داخلہ، تمام حساس اداروں کے نمائندگان اور سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں