ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان نے آخری پیشگی شرط بھی پوری کردی، عالمی ادارے نے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات کامیابی سے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے کیے گئے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے، اسٹیٹ بینک نے جون تک پاکستان کو 10 ارب ڈالر کی فنڈنگ سے آگا ہ کردیا، پہلی مرتبہ تمام اہداف کے حصول پر آئی ایم ایف کی طرف سے کوئی نیا مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے ہی کافی ڈومور کرچکا، اب کوئی ایسی شرط نہیں ہے جس پر عمل درآمد نہ ہوا ہو، پاکستان کا موقف ہے کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کرچکے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد سے جلد کرنے پر اصرار کیا جارہا ہے، چین کی جانب سے قرض رول اوور ہونے پر زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوئے ہیں، زرمبادلہ ذخائرمیں مزید800ملین ڈالر مارچ میں آجائیں گے، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد نویں اقتصادی جائزے اور پاکستان کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے معاملہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش ہوگا اور بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اگلی قسط جاری ہونے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف پروگرام بھی ٹریک پر آجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں