بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاک، بھارت کرکٹ پر نیٹ فلکس دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بھارت کرکٹ مسابقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں دنیائے کرکٹ کی ان دو بڑی حریف ٹیموں پر نیٹ فلیکس نے دستاویزی فلم بنائی ہے۔

کھیل بالخصوص کرکٹ کا میدان ہو اور وہاں ٹیمیں پاکستان اور بھارت کی مدمقابل ہوں تو پھر ماحول کسی کھیل کا نہیں جنگ جیسا ہوتا ہے۔ روایتی حریفوں کے مقابلے میں کھلاڑیوں سے لے کر شائقین کرکٹ تک جوش وولولہ دیدنی اور ایک دوسرے کو شکست دینے کی چاہ ناقابل یقین حد تک ہوتی ہے۔

یہ میچز سنسنی خیزی سے بھرپور ہوتے ہیں، شاید اسی لیے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کے علاوہ دنیا بھر کے شائقین سمیت عام افراد بھی ان میچز کو انجوائے کرتے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی اس جنگ پر یوں تو کئی فلمیں بن چکی ہیں لیکن حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جس میں ان مقابلوں کی تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے وہ جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔

معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پاک بھارت میچز کے سنسنی خیز لمحات کو دستاویزی فلم کی شکل میں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیٹ فلیکس نے یہ تاریخی دستاویزی فلم ‘دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان’ (بھارت بمقابلہ پاکستان، سب سے بڑی دشمنی) کے عنوان سے بنائی ہے، جو فلم اسٹریمنگ کے لیے 7 فروری سے دستیاب ہو گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اس دستاویزی فلم میں دونوں ملکوں کی کرکٹ کی تاریخ کو انتہائی دلچسپ پیرائے میں اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ اس فلم میں دونوں ممالک کے سینئر کھلاڑیوں جاوید میاں داد، انضمام الحق، وقار یونس، شعیب اختر، سنیل گواسکر، سارو گنگولی، وریندر سہواگ، روی چندر ایشون کے انٹرویوز دیکھیں گے جو جذبات بھڑکاتے ان مقابلوں میں اپنی شرکت کے تجربات شائقین سے شیئر کریں گے۔

اس دستاویزی فلم کو ‘گرے میٹر انٹرٹینمنٹ’ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار چندرادیو بھاگت اور اسٹیورٹ سگ ہیں۔ اس میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کے علاوہ دونوں ممالک کی روایت اور ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے ایک روز قبل اس دستاویزی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا   آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام سے اعلان کیا گیا ہے اور اب تک دو لاکھ کے قریب صارفین دیکھ کر دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں