منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاک بھارت کرکٹ، یونس خان کو پرویز مشرف کی یاد آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک بھارت کرکٹ کی بحالی سے متعلق قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو پرویز مشرف کی یاد آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ کاش کوئی پرویز مشرف کی طرح پاک بھارت کرکٹ بحال کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما یہاں آکر کھیلیں، پاکستان میں ان کے بہت مداح ہیں۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ وقار یونس کے پاس پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنے کا موقع ہے، وہ کرکٹ کے معاملات سمھتے ہیں، بہتری لاسکتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے کرکٹ کیرئیر میں  پی سی بی کے سات سے آٹھ چیئرمین تبدیل ہوچکے، کوا جب ہنس کی چال چلتا ہے تو سب کچھ بھول جاتا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی کارکردگی ٹاپ پر ہوا کرتی تھی، ہمیں اپنے انفرااسٹرکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سمجھتے ہیں  کہ ان کو کیا کرنا ہے، میڈیا کو بھی اپنی ذمے داری ادا کرتے ہوئے بہتر انداز میں خبریں دینا چاہیے، مجھے اگر ایک ساتھ چار وزارتیں مل جائیں تو شاید ہی سنبھال  سکوں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں ایسے لوگوں کو لانا چاہیے جو پاکستان کرکٹ کو بہتر کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں