جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ رواں ماہ سے پاکستان اور سری لنکا میں شروع ہوگا ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور یہ ایونٹ رواں ماہ سے پاکستان اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے چار کی میزبانی پاکستان اپنی سر زمین پر کرے گا جب کہ 9 میچز کے لیے میدان سری لنکا میں سجے گا۔

ایونٹ کوئی سا بھی ہو اگر اس میں پاک بھارت ٹاکرا ہوتا ہے تو وہی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہوتا ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوتی ہیں۔ ایشیا کپ میں بھی روایتی حریف ابتدائی راؤنڈ میں 2 ستمبر کو مدمقابل آئیں گے۔ اس بڑے میچ کی ٹکٹوں کی قیمت کیا ہوگی، اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی گراؤنڈز پر کھیلے جا رہے چار میچز کی آن لائن فروخت کا آغاز 12 اگست سے ہوچکا تھا جب کہ سری لنکا میں شیڈول 9 میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ آج سے شروع ہوگئی ہے اور شائقین کرکٹ کا سب سے زیادہ زور پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس حاصل کرنے پر ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے ٹکٹس کی قیمیتیں 20 ڈالر سے شروع ہوں گی جبکہ وی وی آئی پی ٹکٹس 500 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میچز کیلئے سستا ترین ٹکٹ 1500 روپے سے شروع ہوگا جو 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوگا جبکہ مہنگا ترین ٹکٹ وی وی آئی پی کیلیے 10 ہزار روپے بُک ہوگا۔

ایشیا کپ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں