اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے ، جس کے دوران پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزام پر بات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارتی افواج کے لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ، پونچھ سیکٹر پر تعینات مقامی کمانڈرز کے درمیان گذشتہ رات ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا ، جس کے دوران پاکستانی فوجی کمانڈر نے بھارتی حکام کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی نہ ہی پاکستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول عبور کی ہے۔

اسی طرح بھارت کا یہ دعویٰ کہ پاکستانی فوجیوں نے بھارتی فوجیوں کے سر قلم کرکے ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی ، یہ بھی یکسر طور پر غلط ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی حکام سے کہا گیا کہ اس الزامات کو بنیاد پر بنا کر اس نام نہاد واقعہ کو بھارتی میڈیا غیر ضروری طور پر ہوا دے رہا ہے ، پاکستان لائن آف کنٹرول پر امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے اور جواب میں بھارت سے بھی ایسے ہی ردعمل کی توقع کرتا ہے۔

پاکستانی کمانڈر نے بھارتی کمانڈر پر زور دیا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، جس سے امن کی فضاء متاثر ہوا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان بھی آج معمول کا ہاٹ لائن رابطہ متوقع ہے۔


مزید پڑھیں : کسی لاش کی بےحرمتی نہیں کرسکتے، آئی ایس پی آر


یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ کرشنا گاٹھی سیکٹر میں بھارتی فوجیوں پر راکٹ فائر کیے گئے اور ہلاک ہونے والے دو بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کیا گیا اور ان کی بے حرمتی کی گئی۔

جس کے بعد آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی پیشہ ور فورس ہے جو کسی بھی سپاہی کی بےحرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں