نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نےجھوٹ بولا کہ کل رات پاکستان نے حملہ کیا ہے بھارت نے بڑا جھوٹ بولا گیا کہ پاکستان نے کل رات حملہ کیا، ان میزائل اور ڈرونز حملوں کےبعد پاکستان جواب کا حق رکھتا ہے پاکستان مرضی کےو قت اور جگہ پر جواب دینےکاحق رکھتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جو بھی اقدامات کیے اس کا حساب برابر کیا بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے کو نکالا تو ہم نے بھی واپس بھیجا، بھارت نے پاکستانی شہریوں کے ویزے کینسل کیے تو ہم نےبھی بھارتیوں کو واپس بھیجا بھارت نےسندھ طاس معاہدہ معطل کر کے انتہائی گھٹیا حرکت کی، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسلام آباد سےکراچی تک 24جگہوں پر شرمناک حرکت کی ایک ذمہ دار ملک کےطور پر پاکستان نے ہر اسٹریٹیجک معاملے پر احتیاط برتی، بھارت نے کہانی گڑھی کے پاکستان نے کل رات حملےکیے ہیں بھارت نے ڈرون حملوں کا جواز بنایا ہے کہ پاکستان نے حملےکیے بھارت کو اتنا بڑا جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرونز نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور سویلین آبادی پر حملے کیے، بھارتی ڈرونز نے عسکری تنصیبات پر حملےکی کوشش کی جب کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرایا گیا جہاں پی ایس ایل میچ جاری تھا، بھارتی ڈرونز نےکھلاڑیوں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی، بھارت نےایک مرتبہ پھر پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا بھارت پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے چار پروجیکٹائل فائر کیے جس میں سے ایک ڈنگا میں گرا، تین پروجیکٹائل اپنی سرزمین پر گراکر الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان جب مارے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی پوری دنیا کو پتا چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے 15 مقامات پر حملہ کیا، ہم 21ویں صدی میں رہ رہے ہیں اور اب ہر چیز مانیٹر ہورہی ہوتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی بھی کہانی گھڑ دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بھارت سے آنے والی ہر شے کو مانیٹر کررہا ہے، گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فرانزک معائنہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 29 بھارتی ڈرونز کو گرایا جاچکا ہے جس میں سے ایک ڈرون ٹارگت پر پہنچا جس سے 4 فوجی زخمی ہوئے، بھارتی ڈرونز حملے میں تین سویلینز کی شہادت ہوئی اور 4 زخمی ہوئے۔