جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

ٹرین آپریشنز: ریلوے مسافروں کیلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خصوصی سیکورٹی صورتحال کے دوران پاکستان ریلویز نے ٹرین آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام ٹرینیں چل رہی ہیں، کوئی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی۔

بھارت کی جانب سے شہری آبادیوں پر بزدلانہ حملوں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں جس کے تحت باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل ہے اور ماہی گیروں کو واپس بلا لیا گیا ہے البتہ کمرشل جہازوں کے لیے تجارتی آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب نے ملکی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کو 11 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے کہا کہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے اب 12 مئی کو کھلیں گے، سرکاری، نجی تعلیمی ادارے چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں