نئی دہلی : پاکستان رینجرزاور بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس کے وفود کے درمیان مذاکرات کا آغاز نئی دلی میں ہوگیا، ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل عمرفارق برکی پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز اور بھارتی بی ایس ایف کے وفود کے مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہوگئے ہین، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 2دن جاری رہیں گے، دو روزہ مذاکرات میں سرحدوں پر بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ، ورکنگ باؤنڈری اورسیکورٹی اورانتظامی امورپربات چیت ہوگی۔
مذاکرات میں بھارت کی سرحدی خلاف ورزی اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کا معاملہ اور اسمگلنگ کی روک تھام پر بھی غور کیا جائے گا۔
بی ایس ایف کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے مذاکرات میں وزارتِ داخلہ، اےاین ایف، سندھ اور پنجاب رینجرز کے حکام شرکت کررہے ہیں، مذاکرات کے لئے پاکستان کا سولہ رکنی وفد گذشتہ روز نئی دلی پہنچا تھا۔