راولپنڈی : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عارضی طور پر ملتوی کردیے گئے تاہم ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تحت آج ہونے والے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات اور سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں
کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے بتایا کہ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
طلبا و طالبات کومطلع کیا گیا ہے کہ وہ آج امتحانی مراکز جانے سے گریز کریں اور بورڈ کی ویب سائٹ یا دیگر معتبر ذرائع سے معلومات حاصل کرتے رہیں۔
والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اطلاع کو فوری طور پر زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات تک پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب میں سیکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نےاجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں حکومت پاکستان کی جاری کردہ "وار بُک”کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھرمیں اہم تنصیبات کومحفوظ بنانےکیلئےسیکیورٹی اداروں کومتحرک کیا گیا اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنیکی ہدایت کردی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے جبکہ شیڈول کیے گئے تمام امتحانات ملتوی کردیےگئے ہیں۔