تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک ایران ٹرین سروس تاحال تعطل کا شکار، تاجر پریشان

چاغی: شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث پاک ایران ریل سروسز تاحال بحال نہ ہوسکی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں پاک ایران ریل سروس مکمل طوربند ہے، جس کے باعث دالبندین ریلوےاسٹیشن پرچار مال گاڑیاں گزشتہ ایک ہفتےسےکھڑی ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چاروں مال گاڑیوں کے بوگیوں میں چاول لدے ہوئے ہیں، شدید گرمی کےباعث کروڑوں روپے کے چاولوں کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ بندش کی وجہ یہ ہے کہ احمد وال کے قریب ریلوے کے تباہ شدہ پل کا ہنگامی بنیادوں پر کام نہیں کرایا جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی تباہ کاریاں، راجن پور کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران ریل ٹریک کے نچلےوالےحصے ابھی تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید اور موسلادھار بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے احمد وال، دالبندین، یک مچ اور دیگر کئی مقامات سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا ہے۔

Comments

- Advertisement -