اشتہار

یوم پاکستان، پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں چراغاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان نیوی نے یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں چراغاں کیا گیا، پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ مسلح افواج کی پریڈ کا حصہ تھا‌‌۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پاک بحریہ کی جانب سے یوم پاکستان پر تقریب کا انقعاد کیا گیا، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دن کا آغازتوپوں کی سلامی، ملکی بقا وسالمیت کیلئےدعاؤں کیساتھ ہوا، اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں چراغاں بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ مسلح افواج کی پریڈ کا حصہ تھا، خواتین میڈیکل ٹیکنیشنز،اسپیشل سروسز گروپ ،نیول بینڈ بھی پریڈ میں شامل تھی۔

- Advertisement -

یوم پاکستان پریڈ میں پاک بحریہ کے ایئرکرافٹ پی تھری سی اورین اور زیڈ نائن ای سی ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا، پاک نیوی کی سی ایگل ٹیم، مشترکہ اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا حصہ تھی۔


مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کےشیردل فارمیشن کا دلکش فضائی مظاہرہ


اس سے قبل اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پریڈ میں تینوں مسلح افواج کےچاک وچوبند دستے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،  پروقارتقریب میں مہمان خصوصی صدرپاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت دیگرمسلح افواج کے سربران، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگررہنما اورغیرملکی سفیرشریک تھے۔

یومِ پاکستان کی فوجی پریڈ میں سعودی عرب اور چین کے چاک وچوبند فوجی دستوں نے بھی سلامی دی، چینی دستے میں بری وفضائی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی روایتی ثقافتی پریڈ بھی پیش کی گئی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں