پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا، پاکستان مزید ترقی کرے گا، سربراہ پاک بحریہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ نیوی میں نئی ترقی لانی ہے تو ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا، پاکستان بہت زیادہ بہتر ہے اور آئندہ برسوں میں ملک مزید ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیول چیف نے شرکت کی اور خطاب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا نئی حکومت کے ساتھ مل کر مزید بہتری سے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2008 سے تیسرا جمہوری اقتدار منتقل ہوا، پاکستان آج بہت مستحکم ہے اور آئندہ برسوں میں مزید ترقی کی منازل طے کرے گا، ملکی فلاح  اور ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ماحول میں تبدیلی آئی، پاکستان کا بیرونی دفاع مضبوط ہے اور مسلح افواج نے اندرونی خطرات پر بھی قابو پالیا جبکہ ہم ملک کے دفاع اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

نیوی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بھی بہتر تعلقات کی امیدیں ہیں،  ہمیں آپس کے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا تاکہ کسی بیرونی شخص کو کوئی موقع نہ ملے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امن وامان میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے،  تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جس ملک کی بحری قوت مضبوط ہوگی اس ملک کا دفاع مضبوط ہوگا،  مسلمانوں کی تاریخ میں بھی بحری قوت بہت زیادہ مضبوط تھی جس سے مسلمانوں نے دنیا پر حکومت کی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ  پاکستان ایٹمی قوت ہے تو ملک کو بھی اپنے آپ کر دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس وہ صلاحیت موجود ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کو بھی ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں