آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلیے پاکستانی شاہینز کی تیاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیویز اور شاہینز کے درمیان کچھ روز بعد گھمسان کا مقابلہ ہونے جارہا ہے جس کے لیے پاکستانی شاہینز بھرپور تیاریاں کررہے ہیں تاکہ کیویز کو بڑے مارجن سے دھول چٹائی جاسکے۔
مینیجڈ آئسولیشن سے آزادی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے آج بھی کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں حصّہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شاہینوں کی کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوگی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان چار روزہ میچ کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔
Practice match underway at Queenstown.#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/q8Qtkko3c4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 10, 2020
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے دس ارکان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، دورہ نیوزی لینڈ میں ٹریننگ سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی چار بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، نیوزی لینڈ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا میں مبتلا 10 ارکان کے دوبارہ ٹیسٹ نہیں ہوئے۔