تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز آج، چمچاتی ٹرافی کی رونمائی، ویڈیو دیکھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے گزشتہ روز سیریز کی چمچاتی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

ایشیا کپ کے بعد ملک میں پہلی انٹرنیشنل سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مہمان کپتان مائیکل بریسویل نے ٹرافی کے ساتھ پنڈی اسٹیڈیم میں فوٹو شوٹ کرایا۔

 

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے سیریز کی تیاریوں کے لیے بھرپور پریکٹس کی۔ دونوں کپتان اپنی اپنی ٹیموں کی تیاری سے مطمئن اور مقابلے کے لیے تیار ہیں۔-

 

ٹی ٹوئنٹی کے ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 39 میچز کھیلے گئے جن میں سے 21 پاکستان نے جیتے اور 17 میں کیویز نے فتح حاصل کی جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

سیریز کے ابتدائی تین میچز پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آج میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

Comments

- Advertisement -