تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

آر یا پار، پاک نیوزی لینڈ فیصلہ کن ون ڈے آج ہوگا

اکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج ہوگا سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔

کیوی ون ڈے ٹیم پاکستان کیخلاف گزشتہ پانچ سیریز سے ناقابل شکست ہے۔ گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے سیریز 12 سال قبل 2011 میں جیتی تھی اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ انتظار آج ختم ہوجائے گا؟ پاکستان 2019 سے ہوم گراؤنڈ پر کوئی سیریز نہیں ہارا ہے۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکسست دی تھی جب کہ کیویز نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ اپنے نام کرکے حساب چکتا کردیا تھا۔

میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجےشروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -