جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

’لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ ہمارے خلاف ہی ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ  ہمارے خلاف ہی ہو گا۔

سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل سے متعلق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان نے آخری میچ میں شاندار انداز سے ہدف حاصل کیا اور  فائنل میں بھی ایک زبردست میچ کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں ہم نے ابھی تک اپنی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی ہے ہمیں فائنل سے پہلے تیاری کا اچھا وقت مل گیا۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کو کافی انجوائے کرتے ہیں کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ  ہمارے خلاف ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تین دن میں دومیچز کھیلے اسی لیے تھوڑی تھکن ضرور تھی اب کراچی میں اچھا ریسٹ مل گیا ہے، راچن رویندرا اب بہتر محسوس کررہے ہیں ہم جلد بازی میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں