جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

’نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اپنے کھلاڑیوں کو دکھائیں اور بتائیں ایسے کھیلتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے چیمپنئزٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست پر ٹیم کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جب 280 رنز بنا لیے تھے تب ہی ہمارے ہاتھ سے میچ نکل گیا تھا۔

کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اپنی وکٹیں ہاتھ میں رکھیں اور اس کے بعد لاٹھی چارج کیا، نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہوا تودوسرے کھلاڑی نےسنچری بنادی، نیوزی لینڈکی بیٹنگ اپنےکھلاڑیوں کو دکھائیں اور بتائیں ایسےکھیلتے ہیں۔

بہترین ٹیم بننے کیلیے کیا کرنا ہوگا؟ سلمان علی آغا کا بڑا اعتراف

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بھی میچ جیتے تو سمجھ لیں ہم نےٹاپ فور میں کوالیفائی کر لیا ہماری کرکٹ کالیول یہ ہوگیا ہے زمبابوے،آئرلینڈ کےساتھ سیریز کھیلیں، ٹورنامنٹ سے15دن پہلے ٹیم بنائیں گے تو پھر نتائج ایسے ہی نکلیں گے ہم 6 ،7 سال سےکہتے آرہے ہیں کہ پسند ناپسند پر فیصلے ہو رہے ہیں ہم کہتے آرہےتھے کہ اس طرح کے فیصلے قومی ٹیم کو تباہ کر دیں گے ہم کہتےتھے کہ  قومی کرکٹ کو ہائی جیک کیا ہوا ہےگھر کی ٹیم بنائی ہوئی ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ آج جو ہماری کرکٹ کے ساتھ ہو رہا ہے ماضی میں فیصلے کرنے والے قصوروار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں