بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ریلوے حکام کی بڑی کارروائی، 42 ایکڑ زمین واگزار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ریلوے کراچی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے پیش نظر ریلوے کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دس دنوں میں پاکستان ریلوے نے قبضہ مافیا کے خلاف تیسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی 42 ایکڑ زمین واگزار کرالی ہے، قبضہ مافیا کے خلاف یہ کارروائی کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں عمل میں لائی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق قبضے میں کی گئی اس زمین پر کپڑوں کی مشہوربرینڈکا پچیس سال سےگودام تھا، ماضی میں زمین واگزار نہ کرانے پر کئی افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا رہا تھا۔

چند روز قبل بھی پاکستان ریلوے نے شاہراہ فیصل پر ریلوے کی زمینوں پر قائم غیر قانونی پیٹرول پمپ کو سیل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے کو مکمل بحال کرنے کا حکم

واضح رہے کہ انتیس دسمبر کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کا حکم دیا تھا، اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی کی زمینوں پر قائم قبضے فوری ختم کرانے اور ریلوے کو تمام زمینیں واگزار کرانے کا بڑا حکم دیا تھا، اپنے حکم نامے میں سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ ریلوے خود آپریشن کرے اور تمام اراضی واگزار کرائے۔

عدالت عظمیٰ نے ڈی جی رینجرز کو ریلوے حکام کی مدد کرنے اور آئی جی سندھ کو بھی آپریشن میں سیکورٹی دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ریلوے کی لیز پر دی گئی اراضی بھی خالی کرائی جائیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں