اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

روپے کی مسلسل بے قدری معیشت کے لیے تشویشناک ہے، پاکستان اکانومی واچ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر  مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ گزشتہ نو روز سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی معیشت کے لیے تشویشناک ہے، روپے کے زوال کو روکا جائے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی۔

ڈاکٹر  مرتضیٰ مغل نے کہا کہ روپے کی مسلسل گتری ہوئی ساکھ سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا اور اس سیلاب میں عوام زندہ درگور ہو جائیں گے.

انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ بعض عناصر اپنے مفادات کی آبیاری کے لئے آئندہ چند ماہ میں روپے کی قدر میں تیس فیصد کمی چاہتے ہیں جس سے اس کی قیمت ایک سو اکتالیس روپے سے بڑھ کر ایک سو اسی روپے ہو جائے گی۔

اگر ایسا ہوا تو ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا، ترقیاتی منصوبے بری طرح متاثر ہوں گے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری گر جائے گی جبکہ قرضوں کے حجم اور عدم استحکام میں اضافہ ہو جائے گا.

ڈاکٹر  مرتضیٰ مغل نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں روپے کی قدر میں پینتیس فیصد کمی سے برآمدات میں کچھ اضافہ اور تجارتی خسارے میں معمولی کمی کے علاوہ کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکے ہیں جبکہ عوام پر بوجھ میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا، اس لئے ناکام تجربہ نہ دہرایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں