اشتہار

پاک سعودی وزرائے خارجہ کمیشن کے 11 ویں اجلاس کی تیاری پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں تعینا ت پاکستا ن کے سفیر خان ہاشم بن صدیقی نے سعودی عرب کے وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن القصبی سے ملاقات کی‘ ملاقات میں پاک سعودی وزرائے خارجہ کمیشن کے 11 ویں اجلاس کی تیار ی پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں اہم شخصیات نے مشترکہ وزیر خارجہ کمیشن کے 11 ویں اجلاس کے تیاری پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت و سرمایہ کاری اور علاقائی امور سمیت دو طرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی ۔

پاکستانی سفیر نے سعودی وزیر کو پاکستانی قیادت کی جانب سے اس اہم پیش رفت پر مبارک باد بھی دی اور اسلام آباد میں حکومت اور ان کے وفد کے دوران طے ہونے ملاقات کی تیاری سے آگاہ کیا ۔

پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی کردار پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ڈاکٹر القصبی نے سعودی قیادت کے عزم کی توثیق کی کہ پاکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات قدیم اور مضبوط ہیں اور انہیں مزید بہتر بنانے کے لیے نئے راستے ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر نے ڈاکٹر القصبی کو مشترکہ وزیر خارجہ کمیشن میں دلچسپ ظاہر کرنے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ طرفین کے درمیان موجودہ رشتے کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے اور مضبوط راستے ڈھونڈنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹرماجد القصبی پاک سعودی مشترکہ وزرائے خارجہ کمیشن کے شریک چیئرمین بھی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں