بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سعودی وفد کا دورہِ پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلنےکا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلنےکا امکان ہے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد آج سے 16 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد میں سعودی وزیر پانی وزراعت ،وزیرصنعت اورمعدنی وسائل شامل ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے نائب وزیر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ بھی دورہ کریں گے جبکہ وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کےدورے کے چند روز کے اندر سعودی وفد کا آنا نیا باب ہے وزیراعظم کے دورے میں جس جوش و خروش کا اظہار کیا گیا یہ دورہ اس کا ثبوت ہے سعودی عرب کے وفد کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھلیں گے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ سعودی وفد کا دورہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کاجائزہ لیا جائے گا سعودی عرب کےاعلیٰ سطح وفد کے دورے کو تاریخ قرار دیا جا رہا ہے ان شااللہ آنے والے وقت میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب کا بڑا وفد پاکستان آرہا ہے سعودی عرب پاکستان کی حمایت کے لیےآگے آیا ہے بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان پر اعتماد بڑھا رہے ہیں، سعودی وفد کےدورے سے اہم منصوبوں کی خوشخبری ملے گی۔

تجزیہ کار ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ سعودی عرب کا 3ارب ڈالر ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک پاکستان میں موجود ہے سعودی عرب کی جانب سے مزید دو ارب ڈالر ڈیپازٹ آسکتا ہے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 7ارب ڈالر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں