بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نےشاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، زمین سے زمین پر مارنے کرنے والا میزائل ستائیس سو پچاس کلومیٹر پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان نے آج زمین سے زمین پر مارکرنے والے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، بیلسٹک میزائل دو ہزار سات سو پچاس کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین میزائل کے تجربے کا مقصد اس کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔

- Advertisement -

شاہین تھری میزائل کے کامیاب تجربے کے موقع پرڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے تمام سائنسدانوں اور انجینئرزکو اس اہم سنگ میل پر سراہا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے تمام سائنسدانوں اور انجینئرزکو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

Pakistan today conducted a successful flight test of Shaheen-III surface to surface ballistic missile, with a maximum range of 2750 kilometers.

Posted by ISPR Official on Friday, December 11, 2015

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں