تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام، مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق فروخت کے دباؤ میں اضافے کے باعث مندی کا رحجان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معاشی اور سیاسی بے یقنی کے ماحول میں سرمایہ کار مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں۔

ہینڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 255 پوائنٹس کی کمی سامنے آئی۔ ہینڈرڈ انڈیکس 41 ھزار کی سطح سے نیچے بند ہوا۔ شیئر مارکیٹ میں 16 کروڑ 96 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

سرمایہ کاری مالیت 58ارب 59 کروڑ 5 لاکھ روپے گھٹ گئی تاہم کاروباری حجم 5.64فیصد زیادہ رہا۔ منگل کو بھی مارکیٹ میں خریداری سے زیادہ فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا۔

اگرچہ ٹریڈنگ کے آغاز پر کچھ سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس میں 122پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن پھرسرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مندی غالب آگئی اور انڈیکس 442 پوائنٹس تک کم ہوگیا ۔

Comments

- Advertisement -