تازہ ترین

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

غیر قانونی افغان باشندے پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار

اسلام آباد : غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان میں...

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

لندن: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، سرمایہ کار پُراعتماد

حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلانات اور اقدامات کے پیش نظر اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

مارکیٹ729پوائنٹس کے اضافے سے39 ہزار784پر بند ہوئی جبکہ دن بھر مجموعی طور پر355 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا

ذرائع کے مطابق 228کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ105کے شیئرز میں کمی ہوئی، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 39,945 جبکہ کم ترین سطح 39,055 رہی

کاروباری دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 890 پوائنٹس بڑھ کر 39 ہزار 945 پر بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 729 پوائنٹس اضافے کے بعد 39ہزار 784 پر بند پوا۔ تیزی کے باعث آج مارکیٹ میں 1عشاریہ 87فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -