اسلام آباد : بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر پاکستان نے ہندوستانی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی رہنماؤں کےگستاخانہ بیانات پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہندوستانی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا، بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیزریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بی جےپی قیادت،بھارتی حکومت کوتوہین آمیزتبصروں کی مذمت کرنی چاہیے، بی جےپی قیادت،بھارتی حکومت کے ذمہ داروں کو حساب دینا چاہیے۔
Indian Cd’A summoned to convey Pakistan’s rejection and strong condemnation of the derogatory remarks by BJP officials against Prophet Muhammad PBUH. BJP leadership and GOI must condemn the sacrilegious comments and hold those responsible to account. https://t.co/ozj2aOucTI
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 6, 2022
یاد رہے بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان پر مسلم دنیا میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے، کئی عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا۔
دوسری جانب پاکستان ، افغان طالبان، ایران اور اوآئی سی نے بھی مذمت کی، پاکستان نے بھارتی سفیر کی طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی نوپورشرما کے خلاف بھارت میں کئی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ شدید عوامی دباؤ پر مودی سرکار کی خانہ پری اور نوپورشرما کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔