اسلام آباد : پاک سوزوکی موٹر کمپنی کا پاکستان میں کار پروڈکشن پلانٹ مزید بند رکھنے کا اعلان کر دیا، جس کے باعث سیکٹروں ورکرز کی نوکریاں کھٹائی میں پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پاکستان میں کار پروڈکشن پلانٹ مزید تیرہ جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے لگائی گئی پاپندیوں کی وجہ سے بندرگاہ پر کمپنی کی درآمدی پرزے اور سی کے ڈی کٹس کی کلیئرنس شدید متاثر ہو رہی ہے۔
اس سے قبل پاک سوزوکی موٹرز نے 2 سے 6 جنوری تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گر ابھی تک پلانٹ نہیں کھولا، پاکستان میں سوزوکی کی تمام گاڑیوں کی بکنگ روکی ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کمپنی اگست سے ہر ماہ دس سے بارہ دن کیلئے پلانٹ بند کر رہی تھی مگر اٹھارہ دن سے پلانٹ مکمل طور پر بند ہے، سیکٹروں ورکرز کی نوکریاں کھٹائی میں پڑ گئی۔
کمپنی اعلامیہ کے مطابق سوزوکی موٹر سائیکل پلانٹ کھول دیا گیا ہے جس پر کام جاری رہے گا، ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹویوٹا، ملت ٹریکٹرز اور دوسری بڑی کمپنیوں نے بھی اپنا پلانٹ بند کر دیا ہے۔