پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ سے متعلق کاشف محمود کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کاشف محمود نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ٹیکنیکل مسائل ہیں ان پر کام ہونا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ جس ٹیم میں بابر اعظم ہوں وہ میری سب سے پسندیدہ ٹیم ہوتی ہے، مجھے امید ہے کہ بابر بہت جلد اپنی بہترین پرفارمنس دکھائیں گے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل10میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا اسکواڈ زبردست ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار کاشف محمود نے کہا کہ کرکٹ مائنڈ اور اسکل کا کھیل ہے یہ طاقت کا گیم نہیں، آج کل ہم سمجھتے ہیں کہ جو تیز بلا گھماتا ہے وہی اچھا بلے باز ہے لیکن ایسا نہیں ہے، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ٹیکنیکل مسائل ہیں اس پر کام کرنا چاہیے۔

اداکارکاشف محمود نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا اچھا وقت بہت جلد ضرور واپس آئے گا، سب لوگ تعریف کریں گے، شائقین انتظارکریں،

گزشتہ دنوں اسٹیج اور ٹی وی کے انتقال کرجانے والے اداکار جاوید کوڈو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جاوید کوڈو کو یہ گلہ تھا کہ ان کو کام نہیں مل رہا تھا۔

اداکارکاشف محمود نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ اداکارجاوید کوڈو کا علاج نہیں ہوا،ان علاج ان کا جاری تھا،جو لوگ ان سے پیار کرتے تھے وہ اپنی طرف سے ان کی مالی مدد بھی کیا کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں