منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی، قومی ٹیم کےکھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں پہلے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست اور اس کے بعد تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کا داغ لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں شرمناک وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی واپس پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ کے ارکان کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی قومی ٹیم کے ساتھ وطن واپس پہنچے ہیں۔

وطن واپس آنے والی قومی ٹیم کھلاڑیوں میں امام الحق، سلمان علی آغا، محمد علی، عثمان خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، عرفان خان نیازی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : قومی کرکٹ ٹیم پر مسلسل تیسری بار جرمانہ عائد

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل شکستوں کے بھنور میں پھنسنے کے بعد اب جرمانوں کے تسلسل سے بھی دوچار ہے قومی ٹیم پر مسلسل تیسری بار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے ساتھ قومی ٹیم پر آئی سی سی نے مسلسل تیسری بار جرمانہ بھی عائد کیا۔

آئی سی سی نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا ہے اور ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔

شکستوں کا داغ لیے قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے پاکستان واپسی کیلیے روانہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں