اشتہار

ایشیا کپ، بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کردیا گیا۔

بھارت نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش کے باعث دوسری اننگز کھیل شروع نہ ہوسکا جس کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیاتھا۔

بھارت کی ابتدائی 4 وکٹوں 66 رنز پر گری لیکن اس کے بعد ایشان کشن اور ہاردیک پانڈیا نے شاندار شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔

ہاردک پانڈیا نے 87 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ایشان کشن 82 رنز بنا کر حارث رؤف کو نشانہ بنے۔

روہت شرما 11 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے، شبھن گل کو 10 رنز پر حارث رؤف نے بولڈ کیا، ویرات کوہلی بھی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

شریاس ایئر 14 رنز بناسکے، رویندر جڈیجا کو 14 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی، شردل ٹھاکر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے تین اور نسیم شاہ نے تین وکٹ حاصل کیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت آج پالی کیلے میں آمنے سامنے ہیں، اس ہائی وولٹیج میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں، بھارت صورتحال کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، اچھی پرفارمنس دیں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں  اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، جلدی وکٹیں لینے کی کوشش کرینگے۔

کپتان نے کہا کہ اندازہ ہے پاکستان اور بھارت میں سب کی نظریں میچ پر ہیں، پاک بھارت میچ ہمیشہ ہائی وولٹیج گیم ہوتا ہے۔

پاکستانی پلیئنگ الیون

اس بڑے معرکے کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

بھارت پلئینگ الیون

بھارت کی فائنل الیون میں کپتان روہت شرما، ویراٹ کوہلی، ایشان کشن، شبھمن گل، شریاس ایئر، ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جسپریت بمراہ، سراج، شاردل ٹھاکر،کلدیپ یادو، جدیجہ بھی بھارت کی پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں