تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پاک افغان میچ کے ہیرو آصف علی کے گھر کے باہر جشن، شائقین کا ہجوم

فیصل آباد : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ کی جیت میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پاکستان کے کھلاڑی آصف علی کے گھر کے باہر رشتہ داروں اور دوستوں کا رش لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں آصف علی کی شاندار کارکردگی پر اہل خانہ اور محلہ داروں نے بھی خوب جشن منایا۔

پاکستان کی اس شاندار جیت کی خوشی میں آصف علی کے اہل محلہ اور ان کے دوستوں نے فیصل آباد میں ان گھر کے باہر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

آصف علی کے والد محمد سرور کا کہنا تھا کہ مججھے اپنے بیٹے کی شاندار کارکردگی پر بے حد فخر ہے اور انشاءاللہ آئندہ میچز میں پاکستان کی کامیابی کیلئے ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

آصف علی کے والد کا کہنا ہے کہ بڑی خواہش ہے کہ میرا بیٹا اولمپکس میں میڈل جیتے،آصف علی  نے بڑی محنت کی ہے ،اللہ اسے کامیاب کرے ، امید ہے آصف علی پاکستان کا مزید نام روشن کرےگا۔

اس موقع پر آصف علی کے بھائی محمد رمضان نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے عزت سے نوازا، اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم سب کی دعائیں آصف علی کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -