پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

برسبین ٹیسٹ: چوتھا روز، پاکستان کے 382 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین : آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کم بیک کرتے آٹھ وکٹوں پر تین سو بیاسی رنز بنالئے ۔جیت کیلئے قومی ٹیم کو اب بھی ایک سو آٹھ رنزدرکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو برسبین میں پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کی صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔ چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں اسد شفیق کی شاندار سینچری کی بدولت 382 رنز بنائے ہیں اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

cric1

محاروہ ہے کہ ’’مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا‘‘ کے مصداق مثبت بیٹنگ سے پاکستان نے برسبین ٹیسٹ مصالحے دار بنا دیا، شاہینوں کو جیت کیلئے ایک سو آٹھ رنز درکارہیں جبکہ آسٹریلیا اپنی فتح سے صرف دو وکٹ کی دوری پر ہے۔

cric2

چوتھے روز پاکستان نے ستر رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو اظہرعلی اور یونس خان نے اکیانوے رنز اسکور میں جوڑے۔ اکہتر رنز کی اننگز اظہر علی نے کھیلی۔ یونس خان پینسٹھ رنز بناکر جلد بازی کربیٹھے۔

cric3

مصباح الحق اس بار بھی ناکام رہے، محمد عامر اور وباب ریاض نے بھی کینگروز کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ مشکل حالات میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے اسد شفیق نے حریف کھلاڑیوں کے رنگ اڑا دیئے۔

cric4

پاکستان نے آٹھ وکٹ پر تین سو بیاسی رنز بنالیے۔ آخری روز اسد شفیق کے ساتھ یاسر شاہ آسٹریلوی بولرز کا سامنا کرینگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں