بنگلادیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 اگست سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش میں پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے ہو گا۔
ٹیسٹ میچوں کے لیے ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں سے 2 شہروں کو میزبانی دی جائےگی۔
چیئرمیین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کی تصدیق کردی۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے شان مسعود کی قیادت کے بارے میں مثبت رائے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے وینیو کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو کہ ملتان، کراچی یا راولپنڈی ہوں گے کیونکہ قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔