اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

پاک بھارت میچ: چاچا بشیر پولیس وین میں پناہ لینے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں ۔

توقع کی جارہی تھی کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھی بھارت کے ویزے جاری کئے جائیں گے ، مگر ایسا نہیں ہوا اور پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارت کے ویزا جاری نہیں کئے گئے ۔ صرف صحافیوں کے لئے یہ سہولت دی گئی ۔

- Advertisement -

جب پاک بھارت میچ شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کے سپورٹر ’’چاچا بشیر شکاگو‘‘ نے گراءونڈ میں پہنچنے کی کوشش کی، مگر صورتحال کے پیش نظر انہیں پولیس وین میں پناہ لینی پڑ گئی ، کیونکہ پاکستانی سپورٹرز نہ ہونے کے برابر تھے ۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’چاچا بشیر شکاگو ‘‘پولیس وین میں افسردہ بیٹھے ہوئے ہیں ، جبکہ بھارتی شائقین کرکٹ گراءونڈ میں داخل ہورہے ہیں ۔

احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم بھارتی شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے ، جبکہ گراءونڈ میں صرف اور صرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز موجود ہیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں