جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ : کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں تیاریاں تیزکردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ : پاکستانی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ میں امتحان کا وقت نزدیک آگیا۔ کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کیلیے تیاریاں تیز کردیں۔ ٹیسٹ میچ کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ۔پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کی تیاریاں بارش سے متاثر ہوئیں تو پھر زلزلہ بھی آگیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ میں اب زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

پاک نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا کرائسٹ چرچ ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17نومبر سےشروع ہوگا، پاکستانی کھلاڑی بھی زلزلے کا خوف دل سے نکال کر پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں میں لگ گئے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو زیادہ تیاریوں کو موقع نہیں مل سکا تھا۔ تین روزہ پریکٹس میچ بھی خراب موسم کی نذر ہوگیا۔ ابر آلود موسم کے سبب کھلاڑیوں کو انڈور پریکٹس کرنا پڑی۔

زلزلے کے بعد قومی ٹیم اب نیلسن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ کرائسٹ چرچ بھی زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔

رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں تھیں اور عمارتیں میں دراڑیں پڑگئیں تھیں۔ نیوزی لینڈ بورڈ نے جمعرات سے شروع ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں