اشتہار

پاکستان کو عالمی نمبر ون ٹیم برقرار رہنے کیلیے آج کا معرکہ جیتنا ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

گرین شرٹس اور بلیک کیپس کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا پاکستان کو عالمی نمبر ایک ٹیم برقرار رکھنے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری معرکہ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ آخری میچ ٹیم کا آخری امتحان بھی ہے۔ گرین شرٹس کو سیریز میں چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اس میچ میں جیت پاکستان کو نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کی شاندار فتح فراہم کرے گی بلکہ آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رہنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو جائے گی۔

- Advertisement -

پاکستان اگر آج کا میچ جیت گیا تو 20 سال کے طویل عرصے بعد کیویز کو کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوگا۔

اس سے قبل چوتھے میچ میں گرین شرٹس نے تاریخ رقم کی اور نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی سمیٹ کر آئی سی سی رینکنگ میں پہلی بار عالمی نمبر ایک ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

آج کے میچ میں بھی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکزی قومی کپتان بابر اعظم ہوں گے جو آج اپنا 100 واں ایک روزہ میچ کھیلیں گے۔ بابر اعظم متواتر عالمی ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں اور گزشتہ میچ میں ایک ہی اننگ میں سب سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز اور 18 سنچریاں اسکور کرنے کے دو عالمی ریکارڈ بھی قائم کیے آج ایک اور ریکارڈ ان کا منتظر ہے۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں