اشتہار

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 نومبر سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ آفیشلز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی ٹی 20 اور کرس براڈ ون ڈے میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض، جول ولسن اور لینگٹن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 14 اپریل سے لاہور میں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

ٹی 20 کے 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں